سپورٹس

لینڈو نورس کی شاندار فتح: فارمولا ون برٹش گراں پری جیت لی

خلیج اردو
سلور سٹون: برطانوی ڈرائیور لینڈو نورس نے فارمولا ون برٹش گراں پری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ نورس نے یہ کارنامہ 1 گھنٹہ 37 منٹ اور 15 سیکنڈ کے دورانیے میں فنش لائن عبور کر کے انجام دیا۔

برطانیہ کے سلور سٹون سرکٹ میں ہونے والی اس ریس میں نورس نے نہ صرف اپنے مداحوں کو خوش کیا بلکہ اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم کامیابی بھی سمیٹی۔ ریس کے دوران نورس نے مسلسل تیز رفتاری اور مہارت کا مظاہرہ کیا، اور حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ فتح نورس کے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، اور فارمولا ون کی موجودہ سیزن میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button