
خلیج اردو
فٹبال کے عالمی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 41 سال کی عمر میں بھی اپنی غیر معمولی فٹنس اور مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاندار بائی سائیکل کک سے گول اسکور کیا۔ سعودی پرو لیگ کے میچ کے آخری لمحات میں کیا گیا یہ گول النصر کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا، جس کے بعد ٹیم نے ال خلیج کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
رونالڈو کے اس دلکش گول نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیرت زدہ کر دیا اور فٹبال مداحوں نے اسے ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔





