خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے ابوظہبی میں داخلے کے پراسیس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ جو 5 سمتبر سے لاگو ہو چکا۔ اس پراسیس پر عمل کیئے بغیر آپ ابوظہبی میں داخل نہیں ہو سکتے۔
ابوظہبی میڈٰیا آفس کی جانب سے کیئے گئے اعلان کے مطابق خواہ آپ یو اے ای کے رہائشی ہیں یا وزٹر آپ پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ رزلٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر اندر ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اب ڈی پی آئی ٹیسٹ سے پہلے پی سی آر ٹیس کی ضرورت نہیں رہی۔
مزید برآں، ابوظہبی میڈٰیا آفس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ” ابو ظہبی کے رہائشی یا امارات کے باہر سے آنے والے وزٹرز جو ابوظہبی میں داخل ہونے کے بعد مسلسل چھ دن یا اس زیادہ قیام کرتے ہیں تو انہیں چھویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا”۔
بیان کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا کہ کیونکہ سائنسی تحقیق کے مطابق وائرس سے متاثرہ شخص میں انکیوبیشن پیریڈ کے وسط میں وائرس کی نشاندہی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
مزیدبرآں، اس اقدام کا مقصد کورونا کسیز کی ابتدائی مراحل میں ہی نشاندہی کر کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
مزید معلومات:
پی سی آر ٹیسٹ کیا ہے؟
پی سی آر ٹیسٹ کورونا کے لیے ایک مخصوص ٹیسٹ ہے جس میں ایک سواب اسٹک کے ساتھ ناک یا گلے میں سے نمونہ لے کر کورونا کی موجودگی کی تشخیص کی جاتی ہے۔ جس کا رزلٹ کچھ دنوں کے بعد آتا ہے۔ اس کی قیمت 370 درہم ہے۔
ٹیسٹ سنٹرز کی مکمل فہرست کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:
https://gulfnews.com/1.1586776437931
ڈی پی آئی ٹیسٹ کیا ہے؟
ڈی پی آئی ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص کے لیے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے اور اس کی جانچ لیزر ٹیکنالوجی سے کی جاتی ہے۔ جس کے رزلٹ کچھ منٹوں میں دے دیا جاتا ہے اور اس کی قیمت 50 درہم ہے۔
Source: Gulf News







