خلیج اردو آن لائن
ابو ظہبی نے ویکسین ٹرائل میں مزید خواتین رضاکاروں اور زیادہ سے زیادہ قومیتوں کی شرکت کی اپیل کی ہے کیونکہ محققین کروونا وائرس کا اعلاج ڈھونڈنے کی سر توڑ کوششوں میں لگے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین شراکت کے ذریعہ تیار کردہ اس پروگرام کے لئے اب تقریبا 7000 رضاکاروں شمولیت کی ہامی بھری ہے۔
چینی ادویات بنانے والی کمپنی سونوفرم ، ابو ظہبی کے محکمہ صحت اور اے آئی فرم گروپ 42 نے فیز III کی آزمائش شروع کردی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں انسانی مریض شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے قائم مقام سیکرٹری ڈاکٹر جمال الکعبی نے بتایا کہ اب تک 70 فیصد رضاکار اماراتی تھے اور اکثریت مرد تھی۔ہماری کوشش ہے کہ ہم عورتوں کی تعداد اس میں مزید شامل کریں اور اس کے ساتھ ساتھ محتلف اقوام کے لوگوں کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دیں۔
بشکریہ:دی نیشنل






