خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ملک کے تعلیمی سیکٹرز میں بڑی تبدیلیاں کیں ہیں۔
اتوار کو ٹویٹر پر شیخ محمد نے کہا ہے کہ احمد بلحول الفیصل ملک کے نئے وزیر تعلیم ہوں گے۔ سارہ الملامیری ملک کے وزیر مملکت برائے تعلیم اور مستقبل کے ٹیکنالوجی ہونگے۔
الأخوة والأخوات..بمباركة أخي صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد آل نهيان رئيس الدولة وبعد التشاور معه نعلن اليوم عن تغيير هيكلي في قطاع التعليم في الدولة كالتالي: نعلن تعيين أحمد بالهول الفلاسي وزيراً للتربية والتعليم، ووجهناه بمراجعة كافة السياسات والتشريعات لمنظومة التعليم بالدولة.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) May 22, 2022
نائب صدر نے سبکدوش ہونے والے وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم بن ابراہیم الحمادی اور وزیر مملکت برائے تعلیم جمیلہ المہاری کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شیخ محمد کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ صلاح کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times