خلیج اردو
28 جنوری 2021
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے آج 27 جنوری کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ان احتیطاطی تدابیر کی تفصیل موجود ہے جو دبئی میں نجی ہیلتھ کیئر سیکٹر کی جانب سے ان پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
ان احتیاطی تدابیر کا مقصد کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر میں مزید سختی کرکے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ دبئی کے نظام صحت کو عوام کیلیے مزید موئثر بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ بھی ہے۔
آج سے نافذ العمل کورونا احتیاطی تدابیر کے مطابق تمام نجی ہیلتھ کیئر کے اداروں کیلیے لازمی ہے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔ کسی بھی کمی کوتاہی پر سخت قانون کارروائی ہو گی اور کسی طرح کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں نجی ہیلتھ کیئر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اور احکامات پر عمل کریں۔
صحت سے متعلق مراکز اور سہولیات سنٹرز میں رش سے بچنے کیلیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اپوائنٹ لی جائے اور مقررہ وقت پر ہی سہولت کیلیے حاضر ہو جائیں اور وہاں سے کام کے بعد فوری گھر چلے جائیں۔ ایک اپوائنٹمنٹ سے دوسری کے درمیان کم از کم بیس منٹ کا وقفہ رکھا جائے۔ انتظار گاہ میں کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔
تمام اسٹاف اور آنے والے افراد کیلیے لازمئ ہے کہ وہ حفاظتی ماسک پہنے رکھے اور سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔
اسپتال اور صحت کے مراکز مریض کے کورونا سے متعلق میڈیکل ہسٹری کو دیکھیں اور اس کے ریکارڈ کے مطابق کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھیں اور اس سے متعلق کورونا کے ضوابط پر عمل کرائیں۔
ایروسول جنریٹنگ پروسیجر
ناک کان اور گلے سے متعلق امراض یا دانتوں سے متعلق علاج کے حوالے سے ایروسول جنریٹنگ پروسیجر میں احتیاطی تدابیر لازمی اپنائے جائیں۔ معریض کے علاج سے قبل یقینی بنایا جائے کہ مریض کو کورونا لاحق نہیں ہے۔
اگر کوئی شخص کورونا کا مریض ہے اور کنفرمڈ کیسز کو ڈیل کرتے ہوئے حفظان صحت کا ادارہ یقینی بنائیں کہ عملے کو محفوظ رکھنے سے متعلق احتیاطی تفابیر اختیار کیجائیں۔ وہ مریضوں کا مختص کمروں میں علاج کریں اور ایسے میں جن ان کا عمل مریضوں سے انٹرکٹ کررہا ہو، تو وائرس کے پھیلاؤ سے حفاظتی اقدامات کئے ہوں۔
پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ ( پی پی ای )
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ تمام اسٹاف پی پی ای لازمی پہنے رکھیں تاکہ مریض اور عملے کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ تمام اسٹاف کوویف نائنٹین سے متعلق تازہ ترین ہدایت نامے پر عمل کریں ، پی پی ای اور سینٹائزر کواسٹاف اور مریضوں کیلیے لازمی بنائیں۔
ٹیلیمیڈیسن
ڈی ایچ اے نے صحت کے مراکز سے کہا ہے کہ وہ ٹیلیمیڈیسن سروس کا لازمی استعمال کریں جب وہ علاج کی سہولت دے رہے ہوں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ دوسرے صحت کے پروٹوکول کو متائثر نہ کرتا ہوں۔ ٹیلی ہیلتھ سروس کیلیے کسی الگ طرح کے لائنسس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بھی ہدایت ہے کہ مراکز شخصی تربیتی میڈیکل تعلیم اور دیگر سیکھنے کے عمل کو انلائن بنائیں تاکہ رش سے بچا جا سکے۔
صحت کے مراکز میں انٹرٹینمنٹ اور انتظار گاہ
وہ تمام لوگ جو اپنا علاج کرنے آتے ہیں یا پھر کسی مریض کے ساتھ بطور سہولت کار آئے ہوئے ہوتے ہیں ، ان کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بچوں کے کھیلنے یا دیگر تفریحی کی جگہوں کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریضوں کی انتظار گاہ میں خصوصی احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی آر ٹیسٹ
پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مراکز کیلیے ہدایت کی گئی ہے کہ صرف تصدیق شدہ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے معیار ہر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے منجمنٹ یقینی بنائیں کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو اٹھایا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







