متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت سے اظہار یک جہتی

خلیج اردو
24 اپریل 2021
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں کرونا وائرس کی ابتر صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پڑوسی ملک سے اظہار ہمدری کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی اس خطرناک لہر کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اس کے ساتھ ہیں۔ ہماری دعائیں تمام متائثرین کے ساتھ ہیں۔

ہمیں اس عالمی چیلنج کے ساتھ نمٹنے کیلئے ملکر کوششیں کرنی ہوں گے۔ یہ وقت اتحاد کا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button