متحدہ عرب امارات

اماراتی آئی ڈی کیلئے تصویروں سے متعلق آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے،رہائشیوں کو عام طور پر تصویر کی ضروریات کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اس سال اپریل سے رہائشیوں کے ایمریٹس آئی ڈیز باضابطہ طور پر ان کے رہائشی دستاویزات کی جگہ لے چکی ہے اور اب یہ پاسپورٹ پر لگے ویزا اسٹیکرز کی جگہ استعمال ہورہی ہے۔

ایمریٹس آئی ڈی جاری کرنے یا تجدید کرنے کے لیے درکار تصاویر اور دستاویزات آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تاہم رہائشیوں کو عام طور پر شناختی دستاویز کے لیے اپنی تصاویر درست کروانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سی پی آئی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے ان ریکوائرمنٹس کی فہرست جاری کی ہے جن پر تصاویر کو پورا کرنا ضروری ہے۔

35 ضرب 40 ایم ایم کی تصویر: اعلیٰ معیارکی حالیہ رنگین تصویر جو 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہ ہو، سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ درکار ہوتی ہے۔

خصوصیات: چہرے کے غیر جانبدار تاثرات ، سیدھا، جھکا ہوا نہیں اور فوٹو گرافی لینس کے متوازی ہو۔
آنکھیں کیمرے کی طرف اور رنگین لینز کے استعمال کے بغیر کھلیں۔
عینک: جب تک کہ وہ آنکھوں کو دھندلا نہ کریں اور روشنی کو منعکس نہ کریں، قابل قبول ہے۔
ڈریس کوڈ: آئی ڈی ہولڈر کے پاسپورٹ پر جو لباس ہے اس کی طرح ہو۔
قومی لباس یا مذہبی عقیدے کے مطابق سر پر ٹوپی یا ڈھانپنے کی اجازت ہے۔

گزشتہ سال سے آئی سی پی نے نئی نسل کے شناختی کارڈز کا اجراء شروع کیا تھا جہاں دستاویز میں اب شناختی فراڈ سے نمٹنے اور سفری دستاویزات میں قومی اور بین الاقوامی اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی بصری اور الیکٹرانک سیکیورٹی خصوصیات شامل ہیں

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button