متحدہ عرب امارات

حوثی باغیوں کی تخریبی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ، بغداد ایئرپورٹ پر بھی حملہ کر لیا : متحدہ عرب امارات کی جانب سے شدید مذمت

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے شدید الفاظ میں بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ و بین الاقوامی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں یو اے ای نے ان مجرمانہ کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور ہر قسم کی دہشتگردانہ اور تخریبی حملوں کو مسترد کیا ہے جس سے انسانی اودار اور اصولوں کی پامالی ہو اور وہ سلامتی اور استحکام کو متزلزل کرے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی امور نے برادرانہ ملک عراق کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف سیکورٹی کیلیے ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

حوثی باغیوں کی کارروائیوں میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔ سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد گزشتہ ہفتوں یو اے ای میں بھی شہری آبادی کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک بار کا حملہ تو ایئرڈیفنس سسٹم سے ناکام بنا دیا گیا لیکن ایک ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے جو قومی آئل کمپنی پر کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button