متحدہ عرب امارات

حوثی باغیوں کی جانب سے اسلحے پر عائد شدہ پابندی کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی ، باغیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش : اقوام متحدہ کی رپورٹ

خلیج اردو
نیویارک : اقوام متحدہ نے اسلحے کی تجارت اور نمائش کے حوالے سے یمن میں پابندی عائد کی ہے جس کی حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

حوثی باغی سات سالوں سے جاری جنگ کیلیے چھوٹے بچوں کی بھرتیاں کروا رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے انتظام کیا گیا دارالحکومت کے علاقے میں فوجی اور پیراملٹری حکام اس خلاف ورزی میں شامل ہیں۔

تین سو صفحات پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ اور ایشیاء کی مختلف کمپنیوں کے نیٹ ورک سے اسلحے کی خریداری ہوتی ہے اور اسے پھر خریدا اور بیچا جاتا ہے۔

اس اسلح میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹ ، ڈرون اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

اکثر مختلف جنگی مشینوں کیلیے انجن باہر سے منگوائے جاتے ہیں اور ان کے یورپ ، ایشیا اور مشرق وسطی کے نیٹ ورک کی مدد سے اسے فائل پراڈکٹ بنایا جاتا ہے جو مکمل جنگی ہتھیار کی شکل میں بن جاتا ہے۔

تہران یہ مان چکا ہے کہ وہ حوثیوں کی مدد کرتا ہے بشمول ان کو ہتھیار فراہم کرنے کے۔ اس رپورٹ میں بچوں کی تصویریں ہے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 1406 بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی عمرین دس سے سترہ سال کے بیچ ہیں اور جو دوہزار بیس کے بعد اس خونخوار جنگ کی نذر ہو گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button