
خلیج اردو
دبئی : اتوار کو دبئی ایکسپو 2020 کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ چھ مہینوں کے اس تقریب جوکہ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی ، کے ٹکٹوں کو تین کیٹگریز میں درجہ بندی کی گئی ہے۔
ایک دن کے ایکسپو ٹکٹ کی قیمت 95 درہم جبکہ زیادہ دنوں کے ٹکٹ جس کیلیے داخلے کا دورانیہ تیس دنوں کا ہے ، کی قیمت 195 دنوں کیلیے ہے جبکہ پورے ایکسپو کیلیے پاس کی قیمت 495 درہم ہے۔
ان ٹکٹوں سے تمام فویلین ، مختلف تقریبات ، پرفارمنسس ، ساٹھ لائیو تقریبات ، ڈانس ، موسیقی،آرٹ اور مختلف جشن والے تقریبات تک رسائی ممکن ہوگی۔
ٹکٹوں کی فروخت expo2020dubai.com پر جاری رہے گی۔ یہ ٹکٹ 2500مجاز ڈیلرز کی جانب سے فروخت ہوں گے۔
وہ طلبہ جن کے عمر 18 سال سے کم ہیں اور ان کے پاس طالب علم ہونے کا کارڈ موجود ہے، کیلیے مفت داخلہ ہوگا۔ خصوصی ٹکٹ معزور افراد کو دیئے جائیں گے۔
ایکسپو کیلیے سخت کرونا ایس او پیز پر عمل کرانا ہوگا جس میں ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ رکھنا ، ہاتھ دھونا اور دیگر احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔
ایکسپو میں کام کرنے والے ملازمین کو مفت کرونا ویکسین کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times







