متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ، ڈرائیوروں کیلیے گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت جاری

خلیج اردو
03 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کیلیے احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی وجہ سے یہ ہدایات جاری کیں گئیں ہیں۔

این سی ایم کے مطابق دھند کی وجہ سے حدنگاہ میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں چلاتے ہوئے حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

این سی ایم کی ویب سائیٹ ہر ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گلف اریبین سمندر میں طغیانی ہوگی۔ ملک میں بارش اور تازہ ہوا چلے گی۔ ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ شام 6:45 تک حدنگاہ میں کمی ہوگی ۔

محکمہ موسمیات نے خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے جس میں ڈرائوروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button