وزارت صحت نے 1609 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 1609 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد189,709 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1590 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 213,231 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے5 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 679 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 22,843 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE announces 1,590 new #COVID19 cases, 1,609 recoveries, 5 deaths in last 24 hours.#WamNews https://t.co/3M6qx8ORyF pic.twitter.com/DXYmNbgMJ8
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) January 3, 2021
Source : WAM







