متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دو ایشیائی باشندوں کا ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

النہدا روڈ پر ہونے والی اس لڑائی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، پولیس

خلیج اردو آن لائن: شارجہ میں دوایشیائی باشندوں کی ایک ٹیکسی ڈرائیور لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کر کے دونوں باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان نے اقبال جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ ان کا جھگڑا بحث و تکرار کے بعد ہوا۔ اقبال جرم کے بعد پولیس نے ملزمان کو سرکاری وکیل کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پبلک روڈ پر ہونے والے اس جھگڑے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور علاقے کے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا۔

https://www.instagram.com/p/CC34rH4DO8A/?utm_source=ig_web_copy_link

 

پولیس نے لوگوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچنے کی تلقین کی ہے۔ جس کے باعث انہیں سخت جرمانے ہوسکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button