
خلیج اردو
12 جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کو سیکورٹی کونسل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ 190 میں سے 179 ووٹ لے کر یو اے ای دوہزار بائیں سے دوہزار تئیس تک کیلیے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کا حصہ بن گیا۔
یکم جنوری دوہزار بائیس سے اس مینڈیٹ کا آغاز ہوگا۔
جنرل اسمبلی کا 75 واں سیشن جمعہ کے روز نیویارک میں منعقد ہوا جس میں سیکورٹی کونسل کے پانچ غیرمستقل اراکین کا انتخاب ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم چیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اس حوالے سے انتخاب ہماری محرک سفارتکاری کی عکاس ہے۔ یہ ہماری عالمی سطح پر بہتر تشخص اور ترقی کے ماڈل کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفارت کاروں کو مبارک باد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ دوسری دفعہ متحدہ عرب امارات کو اعزاز مل رہا ہے۔ اس سے پہلے انیس سو چھیاسی سے انیس سو ستاسی تک یہ اعزاز امارات کو حاصل ہوا تھا۔







