متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عوام کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے اور ملازمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کا پانچ سالہ منصوبے کا اعلان

خلیج اردو
23 مارچ 2021
ابوظبہی : دبئی نے منگل کے روز اپنا بیرونی کاروبار 1.4 ٹریلین سے بڑھا کر 2 ٹریلین تک بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بیرونی کاروبار کے لحاظ سے جامع لائحہ عمل کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے شیخ محمد نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دی ہے جس میں بیرونی کاروبار کیلئے استعمال ہونے والے راستوں جیسے سمندری اور فضائی راستوں سے دنیا کے ساتھ دبئی کو جوڑنے کے منصوبے شامل ہیں۔

شیخ محمد نے دبئی چیمبر آف کامرس کی ازسرنو تشکیل کرتے ہوئے اسے 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے جس میں ایک جنرل کامرس ، بین لاقوامی ٹریڈ اور ڈیجیٹل اکانومی شامل ہے۔

اس حوالے سے جمعہ آل ماجد کے چیئرمین جمعہ آل ماجد کو چیئرمین آف کامرس کا اعزازی صدر بنا دیا گیا ہے جبکہ عبدلعزیز الغوریری دبئی چیئمبر آف کامرس کے صدر ہیں۔

گرروپ چیئرمین اور ڈی پی ورلڈ کے سی ای او سلطان بن سلیم دبئی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سربراہ ہوں گے جبکہ مصنوعی ذہانت کے وزیر مملکت عمر العلما کو دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ ہم نے دبئی انٹرنیشنل ٹریڈ لائحہ عمل کی بھی منظوری دے دی ہے جس میں بحری اور ہوائی راستے شامل ہیں جو اس وقت دنیا کے 400 سے زیادہ شہروں سے جڑے ہیں اور اس کا مقصد 200 مزید شہروں کے ساتھ اس نیٹ ورک کو بڑھانا ہے۔ دبئی دنیا کے مرکزی ایئرپورٹ اور بندرگاہوں کا گھر ہوگا۔ ہمیں خوب معلوم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں اور کیسے اپنی منزل پر پہنچنا ہے۔ ہمارے پاس اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت اور جزبہ موجود ہے۔

اس خصوصی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button