متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو جیت کی مبارک باد ، سنجرانی نے شکریہ ادا کیا ہے

اسلام آباد : پاکستان میں ایوان بالا کیلئے چیئرمین کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے صادق سنجرانی کو وزیر اعظم عمران خان نے مبارک باد دی ہے۔

صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کیلئے حکومتی امیدوار تھے جس کی نامزدگی وزیر اعظم عمران خان نے کی تھی۔ انتخابی عمل میں صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 47 ووٹ ملے ہیں جبکہ 7 ووٹ ضائع ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میںچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جیتنے والے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفا کے ان دو اہم عہدوں پر پسماندہ صوبے بلوچستان اور سابق فاٹا سے اراکین کا انتخاب ان کی محرومیون کے ازالے کیلئے کوشش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان دونوں کے انتخاب سے متعلقہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لایا گیا ہے۔ جو ماضی میں نظرانداز کیے گئے ، انہیں طاقت ور بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل جب چیئرمین سینٹ نے انتخاب جیت لیا تو وزیر اعظم کا انہون نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تھا۔

https://twitter.com/SadiqSanjrani5/status/1370422012431245319

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button