متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں دھول اور بارش کی پیش گوئی، ابوظبی اور دبئی کے لیے یلو الرٹ جاری

خلیج اردو
ابوظبی: نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق بدھ، 5 نومبر کو ملک کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ ابوظبی اور دبئی سمیت کئی علاقوں میں دھول کے باعث یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم جزوی طور پر ابرآلود اور بعض مقامات پر مکمل ابرآلود رہے گا، خاص طور پر الظفرہ ریجن میں دھول کی ہلکی تہہ چھائی رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کی صبح این سی ایم نے مرکزی اور مشرقی علاقوں کے لیے دھول سے متعلق یلو الرٹ جاری کیا۔ رات اور جمعرات کی صبح کے دوران ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی کی سطح بڑھنے سے موسم نسبتاً مرطوب رہے گا۔

محکمہ کے مطابق جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت کی ہلکی سے معتدل ہوائیں چلیں گی جو بعض اوقات تیز بھی ہو سکتی ہیں، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑوں کے دوران 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی موج دار رہے گا۔
دبئی میں درجہ حرارت کم ہو کر 23 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ شارجہ میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ ابوظبی میں بھی درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button