
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
ستمبر میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.80 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اگست میں یہ قیمت 3.60 درہم تھی۔
اسپیشل 95 پیٹرول 3.69 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ اگست میں اس کی قیمت 3.49 درہم تھی۔
ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 3.61 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 3.41 درہم تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور ستمبر میں ڈیزل 4.30 درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اگست میں قیمت 3.80 درہم تھی۔
رواں سال فروری میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔ جولائی میں قیمتوں میں کمی کے بعد اگست میں دوبارہ اضافہ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیاں گھریلو بجٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں کیونکہ ایندھن بیشتر خاندانوں کے لیے مستقل اور ضروری اخراجات میں شامل ہے۔







