
خلیج اردو: دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس میں گزشتہ روز 4 تارکین وطن دبئی پولیس افسروں کو 80000 درہم مالیت کے جعلی ڈالر بیچنے کے مقدمے میں پیش ہوئے۔
دبئی کے سرکاری استغاثہ کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کیس 8 جولائی کا ہے جو دبئی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ چاروں افراد ، جن میں تین کیمرون اور ایک پاکستانی بھی شامل ہیں ، جن کی عمریں 24 سے 44 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس افسران نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بڑی رقم تھی جو وہ مارکیٹ سے کم شرح پر 800،000 درہم کے بدلے میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔
ان افراد کو دھوکہ دہی، جعلسازی کی کوشش اور جعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
ایک پولیس کارپورل کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے تقریبا دو ہفتہ قبل ، ایک مدعا علیہ نے دبئی میں ایک (انڈر کور) پولیس کے مخبر سے ملاقات کی اور اس کو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنے کے لئے کہا جو ان سے بغیر کسی کو بتائے بڑی تعداد میں جعلی ڈالر خریدے۔
کچھ جعلی بل دکھائے جانے کے بعد ، مخبر نے اس بات پر راضی ہوگیا کہ ہمیں ان کے منصوبے سے آگاہ کرے۔ اس نے اسطرح ہمکو مخبری کی اور مشتبہ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لئے ، ایک لیفٹیننٹ مخبر کے ساتھ ان سے ملنے اور مقامی کرنسی میں بینک نوٹ خریدنے چلا گیا۔ "
ملزمان ، جو ایک کار میں آئے تھے ، پولیس نے بزنس بے ایریا کے ایک ہوٹل کے باہر اس وقت پکڑا جب انہوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں جعلی رقم کا تبادلہ کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی رقم سے بھرا بریف کیس بھی ضبط کرلیا ۔
کارپورل نے سرکاری استغاثہ کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ "جب میں نے ایک ملزم سے پوچھا کہ وہ وہاں کیا کررہا ہے تو اس نے کہا کہ وہ پولیس افسر کو جعلی ڈالر بیچ کر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق ، مدعا علیہان سے ضبط کیے گئے بل جعلی ہیں جبکہ عدالت اس کیس کی سماعت 15 اکتوبر کو دوبارہ کرے گی۔
Source: Khaleej Times






