متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویکسینشن کے عمل میں انتہائی تیزی ، ایک ہی دن میں کثیر تعداد میں ویکسین لگائی گئی

خلیج اردو
09 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔ ملک میں دو طرح کے ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔ چینی کمپنی سینوفارم اور طرطانوی ساختہ پیفزر باٗیوٹیک ویکسین عوام کو لگائے جارہے۷ ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے 100 فیصد نتائج سامنے آرہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے بتایا ہے کہ ملک میں پہلی سہہ ماہی میں آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگانا اہداف میں شامل ہے۔ ایسے میں آبادی میں بڑی سطح پر ویکسینشن کا عمل شروع کیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53859 افراد کو ویکسین کا ڈوز دیا گیا ہے۔ یوں ملک میں 941556 افراد کو کورونا ویکسین دی گئیں ہیں۔

اسی اثناء میں وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عوام کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین دینے بارے ایک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ یہ خصوصی طور پر بزرگ افراد اور ملک امراض میں مبتلا افراد کیلئے ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button