خلیج اردو
09 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سردی بڑھ رہی ہے ، درجہ حرارت میں انتہائی کمی آئی ہے جس میں شہریوں کو اب جلد ہی برف باری دیکھنے کو ملے گی۔ اس مرتبہ سردی میں درجہ حرارت زیرو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم کے مطابق آج صبح درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی تک گر گیا تھا۔ العین میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔ پچھلے ہفتے یہاں درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
#أقل_درجة_حرارة سجلت على الدولة صباح هذا اليوم 2 درجة مئوية تحت الصفر في ركنة الساعة 05:15 بالتوقيت المحلي لدولة الإمارات.
The #lowest_temperature recorded over the country today morning was 2 °C below zero in Raknah at 05:15 UAE Local.— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) January 9, 2021
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ متحدہ عررب امارات کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ 2019 میں درجہ حرارت میں انتہائی کمی کے بعد شہریوں کو برف باری دیکھنے کو ملی تھی۔ این سی ایم نے آئندہ دو دنوں میں موسم جزوی طور پر آبرآلود رہے گا اور اندرونی علاقوں میں خنکی کی مقدار بڑھے گی۔






