خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سعودیہ کی ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹوں میں سے ایک کے بعد ٹائٹل ٹورنامنٹ کی فیورٹ ارجنٹائن کو شکست پر شیخ محمد کا کہنا تھا کہ یہ شاندار ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد کا کہنا ہے کہ سعودیہ اس جیت کا مستحق تھا۔ سعودیہ ٹیم مبارک باد کے لائق ہے جس نے ہمیں خوشی دی اور یہ درحقیقت پورے عرب دنیا کیلئے خوشی کی خبر ہے۔
فوز مستحق .. أداء قتالي .. فرحة عربية .. ألف مبروووووك للمنتخب السعودي .. الذي أفرحنا وأمتعنا وأسعدنا … pic.twitter.com/kSt0BpVRRo
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 22, 2022
دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی سعودی عرب کی ٹیم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جب دو بار ورلڈ کپ چیمپیئن ارجنٹائن ہار گیا تھا۔
سعودیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔
Source: Khaleej Times