متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ابوظہبی میں ٹرک کے تصادم کے بعد بڑھکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے

خلیج اردو

ابوظبہی:ابوظہبی کے سویہان روڈ پر آج صبح ایک ٹرک کے ایک کار سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد متعلقہ حکام نے آگ بجھائی ہے۔

 

ابوظہبی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حادثے کی وجہ سے دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔حادثہ ابوظہبی شہر میں الشمخہ پل سے پہلے پیش آیا تھا۔

 

پولیس نے عوام سے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔صبح 11.30 بجے ابوظہبی پولیس نے اطلاع دی کہ آگ بجھائی گئی ہے۔ واقعے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button