خلیج اردو
لوسیل:قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب کی شاندار فتح نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ مملکت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب کی ٹیم نے عالمی نمبر تھری ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ہے۔
قطر کے شہر لوسیل میں کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔ جواباً سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا جس کے بعد سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
Saudi Arabia beat Argentina. @adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 22, 2022
مقابلہ کافی سنسنی خیز رہا اور ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔
شکست خوردہ ٹیم کے دو گول آف سائیڈ پر ضائع ہوئے اور سعودی عرب کے گول کیپر الاویس شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔
سعودیہ کی جیت پر ہرطرف شائقین کا جشن جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مملکت کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔
فوز مستحق .. أداء قتالي .. فرحة عربية .. ألف مبروووووك للمنتخب السعودي .. الذي أفرحنا وأمتعنا وأسعدنا … pic.twitter.com/kSt0BpVRRo
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 22, 2022