متحدہ عرب امارات

ٹریفک حادثے کے باعث آگ بڑھک اٹھی،اتھارٹی نے روڈ بند کردی

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے منگل کے روز بتایا ہے کہ دارلحکومت میں ایک سڑک اگلے اطلاع تک بند کر دی جائے گی۔

 

اس سے قبل منگل کو امارات میں سویہان روڈ پر ایک حادثے کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی۔ ابوظہبی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حادثے کی وجہ سے دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

 

ٹویٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ حکام صبح 9.30 بجے کے قریب آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

آگ کو اب مجاز حکام نے بجھایا ہے اور آگ لگنے کے بعد سویہان روڈ کو الشمخہ پل سے الفلاح الثانی پل تک دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button