خلیج اردو: دبئی میں ایک شخص کو میڈیکل لائسنس حاصل کیے بغیر لوگوں کو گھروں میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کرانے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع دی، جو ایک میڈیکل کنسلٹنسی کمپنی میں بطور سرمایہ کار کام کرتا تھا اور دیرا میں کاسمیٹک علاج فراہم کرتا تھا۔
دیرہ پراسیکیوشن کے چیف اسسٹنٹ پراسیکیوٹر حیفہ محمد عبدالرحمن المرزوقی نے کہا کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے انسپکشن ڈیپارٹمنٹ نے پولیس کو ایک ایسے شخص کے بارے میں اطلاع دی جو لوگوں کو انکے گھروں میں ہی بغیر لائسنس کے کاسمیٹک علاج کی پیشکش کر رہا ہے۔
اس کے بعد ایک پولیس افسر نے اپنے آپ کو ایک گاہک کے طور پر پیش کیا اور مدعا علیہ سے رابطہ کیا اور اس سے چہرے کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کیلئے اپوائنٹمنٹ بک کروائی۔ جب مدعا علیہ مقررہ وقت پر اپارٹمنٹ پہنچا تو اسے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔
المرزوقی نے کہا: "پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ایک درمیانے سائز کا ہینڈ بیگ لے کر آیا تھا، جس میں طبی آلات تھے جو چہرے پربنے کسی نشان کی جگہ کو بھرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے یا چہرے کی جھریاں ہٹاتے، اس کے علاوہ اسکے پاس متعدد طبی مرہم بھی تھے۔ مؤکل کے چہرے کا جائزہ لینے کے بعد، اس نے اسے کچھ طبی مشورے فراہم کیے اور کہا کہ پیشانی کے حصے میں ‘بوٹوکس انجکشن’ لگانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کا معاوضہ 4,700 درہمر ہوگا۔ اس کے بعد اس نے جب کلائنٹ کو بوٹوکس انجیکشن کے لیے تیار کرنے کے لیے متاثرہ جگہ کو سن کرنا شروع کیا تو اسی وقت ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
المرزوقی نے کہا کہ مدعا علیہ پر بدعنوانی کے دو الزامات عائد کیے گئے تھے: پہلا، وہ بغیر لائسنس کے ادویات کی مشق کر رہا تھا۔ دوم، اس کے پاس لائسنس کے بغیر طبی سامان بھی تھا۔ وہ 2019 کے وفاقی قانون نمبر (5) کے آرٹیکل 1، 2، 3، 4 اور 25/b (دوسرا پیرا) کے تحت قابل سزا ہے۔