
خلیج اردو
ابوظہبی میری ٹائم حکام نے واضح کیا ہے کہ سعدیات آئی لینڈ کا علاقہ ایک محفوظ سمندری زون ہے جہاں موٹرائزڈ واٹر کرافٹ خصوصاً جیٹ اسکی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
حکام کے مطابق اس زون میں داخل ہونا یا کسی بھی قسم کی آبی موٹر گاڑی چلانا ضوابط کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔
ابوظہبی میری ٹائم نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ قواعد کی مکمل پابندی کریں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سمندری قوانین کے نفاذ کے تحت گزشتہ برس دبئی میں بھی جیٹ اسکیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی، جس میں سینکڑوں خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کارروائیوں میں لائسنس کی خلاف ورزی، ممنوعہ علاقوں میں داخلہ اور حفاظتی اصولوں کی عدم پابندی جیسے کیسز شامل تھے جن پر جرمانے اور ضبطیاں بھی کی گئیں۔







