متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں گاڑیوں سے کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو سامنے، پولیس نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے جرمانوں اور ٹریفک پوائنٹس کی یاد دہانی کرا دی

خلیج اردو
ابوظہبی پولیس نے ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں متعدد ڈرائیورز اور ڈیلیوری بائیک سواروں کو گاڑیوں سے دورانِ سفر یا پارکنگ کے دوران کچرا پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ عمل نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ امارات کی صفائی اور مہذب امیج کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

ابوظہبی پولیس ہیڈکوارٹر نے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کے ساتھ مل کر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا صرف مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قانون کے تحت گاڑی سے کچرا پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور چھ ٹریفک بلیک پوائنٹس عائد کیے جاتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھ سکتے ہیں، بعض صورتوں میں چار ہزار درہم تک سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی شعور بیدار کرنے اور ماحول و شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button