متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کو سائیکل دوست انفراسٹرکچر کی وجہ سے بائیک سٹی قرار دیا گیا

خلیج اردو
03 نومبر 2021
ابوظبہی : ابوظہبی مشرق وسطی اور ایشیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے اپنے اعلیٰ معیار اور سائیکلنگ کیلئے سازگار انفراسٹرکچر کی وجہ سے باوقار بائیک سٹی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ابوظہبی ناروے میں برگن ،کوپن ہیگن، ڈنمارک کے دارالحکومت ، سکاٹ لینڈ میں گلاسگو، فرانس کے دارالحکومت پیرس، کینیڈا میں وینکوور اور یارکشائر کی انگلش کاؤنٹی سمیت دنیا بھر کے دیگر بائیک شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے منگل کو سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل سے ابوظہبی کیلئے یو سی آئی بائیک سٹی کا لیبل حاصل کیا۔

ہودیریات آئی لینڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران شیخ خالد نے بائیک ابوظہبی کو بھی لانچ کیا جو کہ امارات کے طویل مدتی سائیکلنگ کے عزائم کو آگے بڑھانے کیلئے ایک نیا فعال پلیٹ فارم ہے۔

اس موقع پر شیخ خالد کا کہنا تھا کہ ابوظبہی کو اس شہر کا خطاب حکومت کی سائکل چلانے والوں کیلئے بہترین ماحول فراہمی کی پالیسی کی عکاس ہے۔

ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل عارف حماد العوانی نے کہا ہے کہ بائیک سٹی کا لیبل شہر کی اعلیٰ معیار اور سائیکلنگ کیلئے دوستانہ انفراسٹرکچر کی وجہ سے متاثر کن عالمی درجہ بندی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے ابوظہبی کی سائیکلنگ اور اس کھیل کو اپنانے میں متعدد ترقیوں میں اضافہ ہوتا ہے جو صحت مند طرز زندگی کو سہارا دینے، ماحول کے تحفظ میں مدد کرنے اور ابوظہبی کی کمیونٹی میں فلاح و بہبود کو بڑھاتا ہے۔

یو سی آئی کے صدر ڈیوڈ لاپارٹنٹ نے کہا کہ یو سی آئی بائیک سٹی لیبل ان شہروں اور علاقوں کی حمایت کرتا ہے جو نہ صرف یو سی آئی سائیکلنگ کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کرتے ہیں بلکہ پروگراموں اور انفراسٹرکچر کے ذریعے سائیکلنگ کو فروغ دینے میں بھی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ہمیں ابوظہبی کو اس فہرست میں شامل کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی اپنے شہریوں میں سائیکلنگ کو فروغ دینے کیلئے ایک واضح وژن، ماسٹر پلان اور حکمت عملی کا حامل شہر ہے۔

ابوظہبی کو مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے پہلے بائیک سٹی کے طور پر نامزد کرنا ابوظبہی کی آبادی میں سائیکلنگ کو فروغ دینے اور شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے کیے جانے والے ترقی پسند اقدامات کی عکاس ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button