
خلیج اردو
03 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں وہیکل سروس سنٹر نے ملک کے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ان ورکرز کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی مفت پیشکش کی ہے۔
گارگاش آٹو نے گزشتہ سال کے دوران صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ان کی زبردست خدمات کے بدلے خراج اور شکریہ ادا کرنے کیلئے کار ہیلتھ میٹرز شروع کیے ہیں۔
اس نے وی پی ایس ہیلتھ کیئر اسپتالوں، میڈور اسپتال اور برجیل اسپتال کے ساتھ شراکت داری میں فرنٹ لائن ورکرز کو 350 درہم تک کی مفت کار معائنے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے تمام عملے کے اراکین اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور جلد ہی دیگر ہیلتھ کیئر گروپس، اسپتالوں اور کلینکس تک اسے توسیع دی جائے گی۔ یہ کارکن کال کرکے گرگاش آٹو کے ساتھ اپنی مفت سروس کی بکنگ کر سکتے ہیں۔
گارگاش آٹو نے کہا ہے کہ تمام سروس چیک اپ القووز فیسلٹی کے نام سے موجود برینڈ کے نیچے ہوں گے جو مکمل طور پر گاڑیوں کی خدمات فراہم کرنے سے لیس ہے اور مارکیٹ کے تقاضوں کے عدین مطابق ہے۔
یہ مہم 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک پورے مہینے کیلئے ہوگی جو وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے زیرنگرانی کام کرنے والے تمام ملازمین کیلئے ہوگی۔
گارگاش آٹو میں جنرل منیجر عامر پرویز کا کہنا ہے کہ ملک میں فرنٹ لائن ورکرز نے جس انداز میں ہماری خدمت کی ہے اس کیلئے ان کا شکر ادا نہیں کیا جا سکتا۔ اس وبا۴ کے خلاف ان کی جدوجہد اور بے لوث محنت وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم اس وباء سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان ورکرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہم اپنی خدمات دیگر اسپتالوں تک بھی پہنچائیں گے۔
ایک خاندان کی ملکیت والی کمپنی جس کا عملہ آج 60 سے زائد ہے 16 سالوں سے زیادہ عرصے سے سب سے بڑے کار برانڈز بشمول میسریٹی ، بینٹلے ، آسٹون مارٹن ، رولز رائیس ، فراری ، مرسڈیز ، پورچھے اور دیگر لگژری گاڑیوں کو اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔
گارگاش آٹو متحدہ عرب امارات میں پہلی کاربن نیوٹرل آٹو ورکشاپ ہے۔ اس کی چھت پر سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد سے کمپنی کو بجلی کے اخراجات ختم کرکے کل 240,000 درہم کی بچت کی ہے۔
Source : Khaleej times