متحدہ عرب امارات

ابوظبی: چار ملین درہم مالیت کی سونے جڑی رائفلز بانیٔ متحدہ عرب امارات کو خراجِ عقیدت

خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکویسٹرین ایگزیبیشن (ADIHEX) میں "ٹرینٹی” نامی نایاب رائفلز کا سیٹ پیش کیا گیا ہے جس کی مالیت تین سے چار ملین درہم تک ہے۔ یہ رائفلز بانیٔ متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان، ان کے والد شیخ زاید اول، اور ان کے مشہور گھوڑے "ربدان” کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔

یہ تینوں رائفلز جرمنی میں تیار کی گئی ماؤزر 98 ماڈل پر مبنی ہیں، جنہیں اعلیٰ معیار کے اخروٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور ان پر 24 قیراط خالص سونے کی جڑائی کی گئی ہے۔ ہر رائفل پر شیخ زاید اول، شیخ زاید بن سلطان اور ان کے محبوب گھوڑے ربدان کی تصویریں کندہ ہیں جو اماراتی تاریخ میں طاقت اور خوبصورتی کی علامت ہیں۔

رکنہ (Rakna) نامی اماراتی اسلحہ کمپنی کے سیلز مینیجر عبدالرحمن الہاشمی نے کہا کہ "یہ رائفلز ورثے، فن اور جدید کاریگری کا حسین امتزاج ہیں، جو ایگزیبیشن اور اماراتی ثقافت کے عین مطابق ہیں۔”

ہر رائفل میں تقریباً 12 گرام خالص سونا استعمال ہوا ہے جبکہ "ابوظبی” کا نام سنہری ہینڈل پر کندہ کیا گیا ہے، جو دارالحکومت کے وقار اور قیادت کا استعارہ ہے۔ بیرل کو جدید پلازما ٹریٹمنٹ سے گہرے نیلے رنگ کی جھلک دی گئی ہے اور یہ کلاسک .308 کیلیبر میں مکمل طور پر فعال ہیں، تاہم ان کی فنی نزاکت انہیں شکار کے ہتھیار کے بجائے کلیکٹرز آئیٹم بنا دیتی ہے۔

جرمن کمپنی رائمر جوہانسن کی لیوکے جوہانسن نے بتایا کہ یہ منصوبہ اماراتی کمپنی رکنہ کی سوچ پر مبنی تھا جبکہ تیاری کا عمل جرمنی، چیک ریپبلک اور یورپ کے مختلف ماہرین نے انجام دیا۔

یہ تینوں رائفلز سیاہ مخمل سے مزین کیس میں رکھ کر نمائش کی گئی ہیں، جن میں سنہری کلیپس لگے ہیں۔ ایگزیبیشن میں آنے والے وزیٹرز ان کی باریک بینی سے نقش و نگار دیکھ کر متاثر ہوئے تاہم انہیں چھونے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ شاہکار سیٹ صرف ایک ساتھ فروخت ہوگا، جس کی قیمت تین سے چار ملین درہم کے درمیان رکھی گئی ہے، اور توقع ہے کہ یہ اماراتی شاہی خاندان کی خاص توجہ حاصل کرے گا۔

Abu Dhabi: Dh4 million gold-inlaid rifles pays tribute to UAE Founding father

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button