متحدہ عرب امارات

دبئی: آن لائن فوڈ ڈلیوری میں شفاف قیمتیں، خفیہ فیسوں پر پابندی

خلیج اردو
دبئی: دبئی نے آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارمز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت تمام ڈلیوری اور سروس چارجز واضح طور پر بتانا لازمی ہوگا جبکہ خفیہ فیسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ان اقدامات کا مقصد صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صنعت کے معیار کو بلند کرنا اور مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ رہنما اصول دبئی کارپوریشن فار کنزیومر پروٹیکشن اینڈ فیئر ٹریڈ (DCCPFT) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو دبئی اکنامی اینڈ ٹورزم کے تحت کام کرتی ہے۔

ہدایات کے مطابق فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارمز کو سادہ، واضح اور آسان زبان استعمال کرنی ہوگی۔ تمام معلومات نمایاں طور پر سامنے دکھائی جانی چاہئیں اور ویب، موبائل ایپس یا دیگر ورژنز پر یکساں ہونی چاہئیں۔ کسی بھی اہم تفصیل کو چھپایا نہیں جا سکتا جو صارف کے انتخاب پر اثرانداز ہو۔

تمام فیسیں اور کمیشنز صارف کو آرڈر کنفرم کرنے سے پہلے تفصیل کے ساتھ بتانا لازمی ہوگا، جن میں کھانے کی قیمت، ڈلیوری فیس (اگر مقام کے حساب سے مختلف ہو)، سروس یا کنوینینس فیس، اور ٹیکس شامل ہیں۔ ادائیگی کے بعد کسی بھی اضافی فیس کا اطلاق نہیں کیا جا سکے گا۔ بغیر اطلاع قیمت میں تبدیلی یا غیر شفاف سروس چارجز ان اصولوں کی خلاف ورزی تصور ہوں گے۔

رہنما اصولوں میں "ایکسکلیوزِو” آفرز کے لیے بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ صرف حقیقی اور درست بنیاد پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اگر کوئی ڈسکاؤنٹ یا آفر صرف کسی مخصوص پلیٹ فارم پر دستیاب ہے تو یہ بات صاف طور پر درج ہونی چاہیے۔

سبسکرپشن ماڈلز کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ ان کے فوائد کا بوجھ ریستورانوں پر خفیہ فیسوں، اضافی کمیشنز یا غیر واضح چارجز کی شکل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

دبئی کارپوریشن فار کنزیومر پروٹیکشن اینڈ فیئر ٹریڈ کے ڈائریکٹر احمد علی موسیٰ نے کہا: "آن لائن فوڈ ڈلیوری سیکٹر نے گزشتہ برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارمز دبئی کے فوڈ اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر کی ترقی اور جدت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button