خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے ٹرک ڈرائیورز کورمتنبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ابوظہبی کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے وقت ٹریفک کے ضوابط کی پابندی کریں تاکہ ان کے لائسنس ایک سال تک معطل ہونے سے بچ سکیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں، پولیس نے کہا کہ ضابطے تمام سڑک استعمال کرنے والوں بشمول ٹرک ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان میں سب سے دائیں لین پر گاڑی چلانے اور موڑ لینے سے پہلے واضح طور پر اشارہ کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیوروں کو درج ذیل طریقوں پر عمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔
– ڈرائیونگ کرتے وقت، سڑک کے سب سے دائیں لین پر رہیں اور جب تک ضروری نہ ہو لین تبدیل نہ کریں۔
– ایمرجنسی کے علاوہ دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک نہ کریں۔ ایسا کرنا خلاف ورزی سمجھا جا سکتا ہے، اور آپ کا ڈرائیونگ لائسنس ایک سال تک کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔
-یہ ضروری ہے کہ موڑ لیں یا لین بدلیں، اپنے سائیڈ مررز کو احتیاط سے چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلائنڈ اسپاٹ گاڑیوں سے بالکل خالی ہے۔
– گاڑی موڑتے وقت جلدی اشارہ کرنا یقینی بنائیں۔