خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی ، شیخ زید گرینڈ مساجد زائرین کے لئے کھول دیا گیا

خلیج اردو: وزارت صدارتی امور نے آج ابوظہبی اور فوجیرہ میں شیخ زید گرینڈ مساجد کل (اتوار) سے  زائرین کے لئے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا، صحت اور حفاظت کے اعلی ترین معیار کے مطابق سخت احتیاطی تدابیر کے تحت ان دو مساجد کے علاوہ ، بانی کی یادگار بھی دوبارہ کھول دی جائے گی ۔

یہ مقامات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کرونا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے احتیاطی اقدام کے طور پر کئی ماہ بند رکھنے کے بعد لیا۔ ان مقامات کو دوبارہ کھولنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کا ایک سیٹ بنایا گیا ہے جس کے مطابق تمام ثقافتی اور تاریخی مقامات   کے اندر داخل ہونے والوں کی آمد/گنجائش کو محدود کرنا بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔

ان اقدامات کامقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آنے والے وقت کے دوران زائرین کی تعداد کنٹرول میں رہے تاکہ زیادہ بھیڑ سے بچا جاسکے اور ثقافتی پرکشش مقامات کے دورے کے دوران معاشرتی دوری اور آسانی سے نقل و حرکت کی ضمانت دی جاسکے۔

جسمانی درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے لئے ان مقامات کے تمام داخلی راستوں پر تھرمل کیمرے بھی لگائے جائیں گے جہاں ایک خاص کمرہ بھی ان زائرین کو الگ تھلگ کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے ، جنکے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہو۔  مزید برآں ، سماجی دوری کو یقینی بنانے ، اجتماعات سے بچنے اور محفوظ ماحول میں صحتمند ٹور کی ضمانت کے لئے زائرین کیلئے الگ ٹریک مختص کردیا گیا ہے۔  دریں اثنا ، عوامی ثقافتی دورے اور الیکٹرانک آلات ، لباس اور دیگر خدمات معطل رہیں گی۔

ان تمام احتیاطی تدابیر کو اندرونی اسکرینوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصا Instagram انسٹاگرام پر ویڈیوز میں دکھایا جائے گا تاکہ ان کو سمجھنا اور ان کو زائرین کے ہر طبقے کیلئے سہل ہوسکے۔ زائرین کو اپنے پورے دورے میں ماسک پہننے کی پابندی کرنے اور ان مقامات کی سیر کرتے ہوئے کم از کم دو میٹر کی محفوظ سماجی فاصلے رکھنے کی ضرورت کے بارے آگہی دینے کیلئے  تعلیمی پینل بھی لگائے گئے ہیں۔

این سی ای ایم اے نے کہا کہ تمام ثقافتی یادگاروں کو جراثیم کش سپرے کے کام سے مشروط کیا جاتا ہے ، یہ سپرے ان مقامات کے داخلی راستوں سے شروع ہوتے ہوئے ان مقامات تک کیا جائیگا جہاں صارفین وقتا فوقتا گزرتے ہیں۔ یہ تمام سٹرلائزیشن کا عمل قابل حکام کی زیرنگرانی سپرے کے لئے منظور شدہ جدید ترین آلات اور اشیاء کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button