خلیج اردو: ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان کی موجودگی میں ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور انٹرنیشنل ماسٹرز گیمز ایسوسی ایشن نے دنیا کے سب سے بڑے پیمانے پر شرکت والے کھیلوں کے ایونٹ، آئی ایم جی اے ماسٹرز گیمز کو ابوظہبی میں لانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں 2026 میں پہلی بار منعقد ہونے والے ماسٹرز گیمز میں 30 کھیلوں میں حصہ لینے والے 5 ہزار سے 10 ہزار ایتھلیٹس کی میزبانی متوقع ہے۔ یہ 25 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام صلاحیتوں کے تمام افراد کے لئے کھلا ہے۔