خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی شہر میں دو ریستورانوں کو کھانے پینے سے متعلق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا ہے۔
ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے صحت عامہ کے لیے خطرہ ہونے پر ال تھانہ ریسٹورنٹ اور پاک ریسٹورنٹ کو بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریستورانوں کی بندش صحت اور فوڈ سیفٹی سے متعلق شرائط اور ضروریات کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔
پاک ریسٹورنٹ نے کھانے کی تیاری کے دوران حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں ناکامی، کھانے کی تیاری کے دوران گندے آلات کا استعمال، کیڑے مکوڑوں اور چوہوں سے نمٹنے کے لیے موثرانتظام میں ناکامی اور عام طور پر سہولت میں صفائی کا فقدان جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ال تھانا ریسٹورنٹ میں معائنے کے دوران انسپکٹرز نے کھانے کی حفاظت پر اثر انداز ہونے والی اعلیٰ خطرے کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا جس میں باورچی خانے میں سبزیوں کی جگہ کے ساتھ پائے جانے والے چھوٹے کیڑے بھی شامل ہیں۔
ادافسا کے انسپکٹرز نے سہولیات کے خلاف تین انتباہات اور تین خلاف ورزیاں جاری کیں لیکن ریستورانوں نے اپنے عمل کو صاف نہیں کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریستوران بدستور قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے جس کی وجہ سے حکام کو انہیں بند کرنا پڑا۔
ریستوران اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ خلاف ورزیوں کا ازالہ نہیں کیا جاتا اور سہولیات عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کے تمام ضروری تقاضوں کو پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔
Source: Khaleej Times