خلیج اردو
ابوظبہی : اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش سے مماثلت رکھنے والے نمبروں کے لاٹری ٹکٹ کا انتخاب کرتے ہوئے دبئی میں مقیم بھارتی شہری نے ریفل ڈرا میں 500,000 جیتا ہے۔
تھیدسینامورتی میناچسندرام ابوظبہی میں منعقدہ بگ ٹک کے گرینڈ لکی ڈرا کے نئے فاتخ ہیں جو الیکٹرانک قرعہ اندازی میں قسمت کے مہربان ہونے پر نازاں ہیں۔
خوش نصیب غیر ملکی نے اپنا ٹکٹ نمبر: 065245 2 مئی کو خریداتھا۔ اس سے قبل وہ اپنے بلک بھارت میں بچوں اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد یہاں آیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 24 مئی کو ایک سال کا ہو جائے گا۔ اس کی تاریخ پیدائش 24-5-2021 ہے۔ میں نے جو ٹکٹ لیا اس پر 24 اور 5 ا آخری تین ہندسوں کے طور پر تھے اور میں نے اسے منتخب کیا۔ میں نے محسوس کیا کہ اس بار میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کے ساتھ مطابقت والے نمبروں کی وجہ سے خوش قسمت ثابت ہوں گا۔
اس کا کہنا ہے کہ میں نے اکیلے ہی وہ ٹکٹ خریدا تھا اور میں جیت گیا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب میں اپنی بیوی اور بیٹے کو یہاں لاؤں گا۔ ہم ایک سادہ خاندان ہیں۔ میری زندگی محفوظ ہے لیکن میں یہاں اس کمپنی میں کام کرتا رہوں گا۔ مجھے یہاں کام کرنا نصیب ہوا۔ لہذا، میں یہاں رہوں گا اور کام کروں گا۔
29 سالہ نوجوان بھارتی کے پاس اب 3 جون کو ہونے والے عظیم الشان قرعہ اندازی میں 20 ملین اور 1 ملین درہم کا دوسرا انعام اور دو دیگر انعامات جیتنے کا موقع ہے۔
Source: Khaleej Times