
(خلیج اردو ) ابو ظہبی میں ایک روزہ نومولود بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جس میں بچے کے جسم کی خوراک کی نالی کو معیدے کے ساتھ منسلک کردیا گیا ۔
ابوظہبی کے آل نور اسپتال میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کی خوراک کی نالی معیدے کے بجائے پھیپڑوں سے جوڑی ہوئی تھی ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار میں سے ایک بچہ ایسا پیدا ہوتا ہے جس کو یہی مسلہ درپیش ہوتا ہے ۔
آل نور اسپتال کے میڈیکل ٹیم نے 1 گھنٹہ 45 منٹ میں نومود کا کامیاب آپریشن کیا جس کی پیدائش صرف 38 گھنٹے پہلے ہوئی تھی ۔ بچے کا وزن پیدائش کے وقت 39۔2 کلوگرام تھا اور وہ 39 ہفتے حمل کے بعد پیدا ہوا تھا ۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ یہ مسلہ بہت پیچیدہ ہوتا ہے کیونکہ خوراک کی نالی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے دودھ معیدے تک نہیں پہنچ سکتا اور اس کی بجائے پھیپڑوں میں چلا جاتا ہے جس سے بچے کو خوراک نہیں پہنچتی اور جسم میں دیگر پیچیدگیاں بھی سامنے اتی ہے ۔ بچے کو 15 دنوں بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔
Source : Gulf News







