متحدہ عرب امارات

سولہ سال کے لڑکے نے کیسے لیپ ٹاپ چوری کیا؟ پولیس کی کارروائی میں چور گرفتار

خلیج اردو
دبئی: عجمان پولیس نے سولہ سالہ گلف نیشنل کو لیپ ٹاپ کے چوری میں گرفتار کیا ہے۔ چور نے الجرف کے علاقے میں پارک شدہ گاڑی میں سے لیپ ٹاپ  کیا تھا۔

پولیس نے چوری کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا کیونکہ اس نے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلایا اور علاقے میں چوری کی افواہیں پھیلائیں۔

 

کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعیمی نے کہا کہ عجمان پولیس نے علاقے میں نگرانی کرنے والے کیمروں سے فوٹیج چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ مجرم نے چوری کی نیت سے کئی گاڑیوں کے تالے کھولے تھے۔

 

پولیس نے فوری طور پر اس شخص کی شناخت کر لی اور چند گھنٹوں میں اسے گرفتار کر لیا۔

 

لیفٹیننٹ کرنل النعیمی نے مزید کہا کہ نوجوان سے جب پوچھ گچھ ہوئی تو پتہ چلا کہ اس کے خاندان میں کچھ مالی پریشانی تھی جس کی وجہ سے وہ چوری کرنے پر مجبور ہوا۔

 

لیفٹیننٹ کرنل النعیمی نے عوام اور کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کو محفوظ رکھیں اور قیمتی سامان کو کھڑی گاڑیوں کے اندر چھوڑنے سے گریز کریں۔

 

انہوں نے عوام کو ایسے مواد کو گردش کرنے یا شائع کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا جس سے کمیونٹی ممبران میں خوف و ہراس پھیلے اور لوگوں کو افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

 

کیس کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ویڈیو کے پبلشر کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button