متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں الٹی سمت گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا

خلیج اردو
ابوظبی کی ایک عدالت نے الٹی سمت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عدالت نے ڈرائیور کی گاڑی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا، جبکہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس 3 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں تاکہ سڑکوں پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جون 2026 میں بھی ابوظبی کی ایک عدالت نے خطرناک ڈرائیونگ کے جرم میں ایک شخص کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس مقدمے میں عدالت نے ڈرائیور کو سڑک پر بار بار خطرناک انداز میں گاڑی لہرانے کا مجرم قرار دیا تھا۔

عدالت نے گاڑی کسی دوسرے شخص کی ملکیت ہونے کے باعث اس کی مالیت کے برابر 20 ہزار درہم کی اضافی رقم بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد مجموعی جرمانہ 70 ہزار درہم ہو گیا تھا۔

عدالت نے اس مقدمے میں بھی ڈرائیور کا لائسنس ایک سال کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کا اطلاق قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ہونا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button