متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں کےلیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

ریلیف پیکج میں تجارتی لائسنسوں کی تجدید کی فیس میں کمی اور جرمانے معاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ممبر اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن ساکر ال قاسمی نے کورونا وائر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاون اور دیگر احتیاطی تدابیرکے باعث متاثر ہونے والے کاروباروں کے لیے  تجارتی لائسنس کی تجدید کی فیس میں کمی اور لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے جرمانوں کی معافی کا حکم دیا  ہے۔

شیخ سعود کی جانب سے جاری کیے یہ احکامت اہم معاشی شعبوں میں کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات  کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد راس الخیمہ کی معیشت کی کارکردگی کو بہتر رکھنا ہے۔

اس وقت شیخ سعود کی جانب سے دیے گئے احکامات نے امارات میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں مدد کی ہے۔

شیخ سعود نے اپنے احکامات میں راس الخیمہ کے اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو نرسریوں کو تجارتی لائسنسوں کی تجدید کی فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید برآں، ایسے تجارتی مراکز جنہیں قرنطینہ کے لیے استعمال کیا گیا تھا انہیں لائسنس کی تجدید کی فیس میں 25 فیصد رعایت ملے گئی جبکہ راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم مراکز کو تجارتی لائسنسوں کی تجدید کی فیس میں 50 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔

یہ رعایات ایک سال کی مدت کے لیے دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کو مکمل طور پر معاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Source: Gulf Today, WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button