لاہور:( خلیج اردو) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ لاہور میں منوان کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتائے بغیر اسے دفنانے کی کوشش کی تاہم کسی مخبر کی اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے ۔ تشدد کے نشانات گردن پر صاف دیکھائی دیتے ہیں تاہم مزید حقائق کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو پائے گا۔ یہ جاننا ابھی باقی ہے کہ لڑکی کے ساتھ کیسے زیادتی کی گئی اور کب قتل کیا گیا۔
یاد رہے کہ امسال لاہور میں ایک ٹک ٹاک اسٹار کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ دوستی کا دعوی کرنے والے نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ ملکر لڑکی کا ریپ کیا تھا۔ مذکورہ لڑکے کے ساتھ لڑکی خاتون نے ٹک ٹاک کے ذرئعے تعلق استوار کیا تھا۔
Source Gulf News






