دبئی(خلیج اردو): دبئی میں ملازمت سے متعلق قوانین سے اگاہی حاصل کرنے کیلئے ایک ملازم نے خلیج ٹائمز سے سوال پوچھا ہے۔ مذکورہ شخص کے مطابق وہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہے اور دو ہفتوں کی چھٹیوں کیلئے فرانس جانا چاہتا ہے۔ اس صورت میں رہنمائی چاہیئے کہ کیا کمپنی اسے سفر سے روک سکتی ہے؟
مذکورہ ملازم نے کہا کہ وہ دو ہفتوں کی سالانہ چھٹیوں کے وقت فرانس میں اپنے والدین سے ملنا چاہتا ہے۔
خلیج ٹائمز نے جواب دیا ہے کہ چونکہ آپ ایک ایسی کمپنی کے ساتھ ملازم ہے جو یو اے ای میں رجسٹرڈ ہے اسی لیے آپ ملازمت کے 1980 کے وفاقی قانون 8 کے تابع ہے۔ آپ کی کمپنی آپ کو سفر کرنے سے نہیں روک سکتی اور یہ آپ کا فیصلہ ہو سکتا ہے کہ آپ سالانہ چھٹیوں کے دوران ملک سے باہر سفر کر سکیں۔
ایسی صورت میں جب آپ کا پاسپورٹ آپ کی کمپنی کے پاس ہے اور آپ اگر سفر کیلئے پاسپورٹ طلب کرتے ہیں اور کمپنی دینے سے منع کرتی ہے تو آپ شکایت درج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
اگر آپ کا پاسپورٹ آپ ہی کے پاس ہے اور آپ فرانس سفر کرکے واپس لوٹتے ہیں اور آپ کی کمپنی آپ کے خلاف کوئی انضباتی کارروائی کرتی ہے تو آپ وزارت انسانی وسائل اور امراٹائزیشن کو شکایت کر سکتے ہیں تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے کہ متحدہ عرب امارات میں ہوتے ہوئے آپ متعلق ضروری ضوابط کا خیال رکھیں۔
Source: Khaleed Times







