متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے تمام ویزا جرمانے معاف کردیئے

انٹری پرمٹ والے افراد جن کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور ملک چھوڑنے والوں کو جرمانوں کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

دبئی : ایک عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے ایک نئی حکم کی بدولت تمام ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کوئی جرمانہ عائد نہی کیا جاۓ گا.

میڈیا بریفنگ میں یہ اعلان کیا گیا کہ وہ افراد جنکا انٹری پرمٹ یا رہائشی پرمٹ یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوۓ ہیں انپر کوئی جرمانہ عائد نہی کیا جاۓ گا

فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت کے ترجمان ، بریگیڈیئر خامس الکعبی نے مزید کہا کہ صدارتی حکم میں میعاد ختم ہونے والے داخلہ یا رہائشی اجازت نامے والے افراد کے لئے جرمانے کی مکمل معافی شامل ہے ، یہ حکم نامہ 18 مئی سے تین ماہ تک کے لئے ہوگا।
بریگیئر الکعبی نے کہا ، "اس آرڈر میں امارات کی میعاد ختم ہونے والے بتاقہ ہاویہ اور ورک پرمٹ پر جرمانے کی معافی بھی شامل ہے۔”

الکعبی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے فائدہ اٹھانے والو کو ملک میں واپس انے سے نہی روکا جاۓ گا جب تک کہ وہ ضروری شرائط کو پورا نا کرے

بریگیڈیئر الکعبی نے یہ بھی کہا: "ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی کا سمارٹ پلیٹ فارم استعمال کریں تاکہ وہ خدمات حاصل کر سکیں۔”

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button