خلیج اردو: دبئی میں نجی اسکولوں کے لیے فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
متحدہ عرب امارات کی نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دبئی کے نجی اسکولوں کے لیے سال 2023 -24 کے تعلیمی سیشن کے لیے ٹیوشن فیس میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں اضافے کی شرح 3 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
انسپیکشن ریٹنگ برقرار رکھنے والے اسکولز اپنی فیسوں میں اضافے کے اہل ہوں گے جب کہ کم ریٹنگ والے اسکول فیس بڑھانے کے اہل نہیں ہوں گے