خلیج اردو: آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں دبئی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ نجی ٹی وی نے پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کے ہمراہ پاک فوج کے معالجین بھی موجود تھے جنہوں نے سابق صدر کا معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں کافی وقت گزارا۔ سابق صدر دبئی میں زیر علاج ہیں، وہ سنہ 2018 سے امائلائیڈوسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں، اس بیماری میں انسان کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے درکاد ادویات پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں وطن واپس نہیں لایا جاسکتا۔