سپورٹسمتحدہ عرب امارات

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ: بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی

خلیج اردو
کولمبو: ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور بھارت نے 128 رنز کا ہدف محض سولہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ سوریا کمار یادو 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ابھیشک شرما نے 31 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ایک مرتبہ پھر فلاپ نظر آئی۔ اوپنرز اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 40 رنز، فخر زمان نے 17 اور شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوورز میں دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 رنز بنائے۔ سفیان مقیم نے بھی کچھ مزاحمت کی۔ تاہم صائم ایوب اور محمد حارث بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 3، حسن نواز 5 اور فہیم اشرف 11 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بنا سکی اور بھارت نے ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کے باعث میچ یکطرفہ انداز میں اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button