متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کو دبئی کے حکمران کی نئی کتاب کا دستخط شدہ نسخہ پیش

خلیج اردو
دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو ان کے والد، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نئی کتاب ’’الحياة علمتني‘‘ (زندگی نے مجھے سکھایا) کا دستخط شدہ نسخہ پیش کیا گیا۔

شیخ محمد نے اپنے بیٹے کے نام خصوصی پیغام میں لکھا کہ ’’کیونکہ حکمت سونے سے زیادہ قیمتی ہے، میں تمہارے ہاتھوں میں وہ نچوڑ رکھ رہا ہوں جو زندگی نے مجھے سکھایا، اس امید کے ساتھ کہ یہ تمہارے لیے ملک اور قوم کی خدمت کے سفر میں مددگار ثابت ہوگا۔‘‘

کتاب کے پہلے حصے میں شیخ محمد نے اپنی زندگی کے تجربات اور سات دہائیوں پر محیط سفر کو بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کامل نہیں ہوں، لیکن ہمیشہ اپنی سرزمین، عوام اور خاندان سے محبت کی ہے۔ شیخ محمد نے اپنے 60 سالہ عوامی خدمت کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی چاہی، ان کے وقار کے ساتھ جینے کے لیے کام کیا، کسی پر ظلم نہیں کیا، کسی کا حق نہیں چھینا، بے گناہ کو قید نہیں کیا اور عوام کی زندگی بہتر بنانے والے فیصلوں میں کبھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوا۔

کتاب میں شیخ محمد نے اپنے والد شیخ راشد بن سعید المکتوم سے حاصل کی گئی سادہ زندگی، ضبط نفس، احترام اور سب کے ساتھ انصاف و مہربانی کے رویوں کو بھی بیان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button