خلیج اردو
10 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں منی ایکسچینج مرکز سے جعلی غیر ملکی کرنسی کے عوض درہم وصول کرنے والے گروہ کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔
دبئی میں استعاثہ عامہ نے فوجداری عدالت میں ایک کیس پیش کیا جس میں تین ایشیائی باشندے اور ایک عرب پر مشتمل گروہ پر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے کا الزام تھا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق گروہ نے 16000 جعلی یورو کے بدلے ایک کرنسی ایکسچینج سے 50 ہزار درہم وصول کیے اور جعلی شناخت کے ذریعے رقم کا تبادلہ کرکے فراڈ کیا۔۔
کرنسی ایکسچینج کے ایک ملازم کے حلفیہ بیان کے مطابق اس گروہ میں سے ایک شخص نے ان کے پاس آکر 500 یورو کا درہم میں تبادلہ کیا۔
یہی خیال کچھ وقت کے بعد دوبارہ ایکسچینج آیا اور دو مزید افراد کو ہمراہ لے آکر بتایا کہ وہ 11000 یورو کو درہم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
ایکسچنج کے ملازم کے مطابق چونکہ وہ پہلے ملزم پر اعتماد کر چکا تھا اسی وجہ سے ان کے ساتھیوں پر بھی اعتبار کیا اور رقم یورو سے درہم میں تبدیل کرکے دیں۔
چند دن بعد ایکسچینج کو معلوم ہوا کہ ان افراد کی تفصیلات اور کرنسی جعلی تھی جس کے بعد اس گروہ کے خلاف کیس دائر کر دیا گیا۔
مرکزی ملزم نے بتایا کہ انہوں نے جعلی کرنسی ایک عرب سے حاصل کی ۔ جب وہ کرنسی ایکسچیج کررہے تھے تو ان کا عرب ساتھی گاڑی میں بیٹھا رہا تاکہ سی سی ٹی وی میں وہ نہ آئے۔
پولیس نے گینگ کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے جبکہ معاملہ کریمینل کورٹ کے سپرد کیا ہے۔







